پاکستان میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 1566 واقعات میں 573 اہلکاروں سمیت 924 افراد شہید ہوئے جبکہ 341 دہشتگردوں ہلاک کیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیلات وزارت داخلہ نے ایوان میں پیش کر دیں۔
سال 2024 کے گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک میں دہشت گردی کے 1566 واقعات میں 924 افراد شہید اور 2ہزار 121 زخمی ہوئے جبکہ 12 ہزار ...
اس طرح کے واقعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بشار اسد حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے شام میں دانشوروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور وہ شام کی صورت حال سے مکمل طور پر غلط فائدہ اٹھا رہی ہے
شیخ حمودی کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شام میں سیاسی نظام کی تبدیلی ایک با شعور جمہوری تبدیلی کے لیے اہم موڑ ہوگی، جو شام اور اس کے عوام کی وحدت اور مقام کو تمام عناصر کے ساتھ محفوظ رکھے گی اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے بین الاقوامی نگرانی میں حکومت میں مساوی شراکت داری کو یقینی بنائے گی۔
دمشق پر قابض دہشت گروہ کے سربراہ ابومحمد الجولانی نے کہا ہے کہ شامی عوام نے سالوں تک جنگ کی ہے جس کی وجہ سے عوام تھک چکے ہیں اور ملک کسی جنگ کے لئے آمادہ نہیں ہے
زرائع کے مطابق کسی کو دھماکے کی جگہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ متعدد ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ہر طرف افرا تفری پھیل گئی ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
آیت اللہ جنتی نے کہا کہ نہتے لوگوں پر حملہ کرنا خونخوار صیہونی حکام کی معمول کی جارحیت ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت نے اس ناجائز رجیم کو مزید سفاکیت پر ابھارا ہے۔
ڈوگین نے کہا کہ شام کا معاملہ ہمارے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔ روس اور ترکی کے درمیان بہت سے تعلقات ہیں۔ انقرہ کا طرز عمل واضح طور پر اسرائیل اور عالمی کھلاڑیوں کے مفادات کو پورا کرتا ہے جو کہ نہایت افسوس ناک ہے۔
اے علمائے اسلام اور مفکرین، ایسی صورتحال میں عربوں، مسلمانوں اور دنیا کے آزاد لوگوں، تمام حکومتوں اور قوموں - خاص طور پر ان لوگوں کی جن کا امت میں اثر و رسوخ ہے - شام کو قبضہ کاروں کے پنجوں سے نجات دینے کی ذمہ داری ہے۔
مزاحمتی محاذ کو نہ فتوحات پر مغرور ہونا چاہیے اور نہ ہی شکستوں سے مایوس ہونا چاہیے۔ جیت اور ہار ہے، لوگوں کی ذاتی زندگی بھی ایسی ہی ہے۔ اسی میں کامیابی اور ناکامی ہے۔ گروہوں کی زندگی بھی ایسی ہی ہے، ان میں بھی کامیابی اور ناکامی ہے
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمید شہریاری نے آج (11 دسمبر) کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اسٹریٹجک ویژن گروپ "روس - عالم اسلام" کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دمشق کے نواحی علاقوں جیسے عرنہ، بقعسم، الریمہ، حینہ، قلعه جندل، الحسینیہ اور جیاتا الخشب کو اسرائیلی فوج نےاپنے قبضے لے لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی ان علاقوں کے قبضے کی تصدیق کی ہے
دہشت گردوں کے دمشق پر قبضے کے بعد ہی داخلی انتشار اور اسرائیل کی جارحیت زور پکڑنے لگی ہے، قابض صیہونی رجیم شام کی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کرنے پر تل گئی ہے
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق چیف کمانڈر کا کہنا ہے کہ خطے کے امریکی کیمپوں میں داعش کے 11,000 عناصر کو تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ جلد از جلد عراق پر حملہ آور ہوں۔
کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل اور وسیع حملوں کے باعث بہت شدید نقصان پہنچ چکا ہے اور اسپتال کی ایک عمارت میں اب نہ تو پانی بجلی ہے اور نہ کوئی آکسیجن مشین